تازہ ترین

دلنہ بارہمولہ میں بجلی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

تاریخ    19 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے دلنہ علاقے میں برقی رو کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرما سے قبل ہی  بجلی کٹوتی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ ایک مقامی شہری تاثیر افضل نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یاکہ علاقے میں پچھلے تین ہفتوں سے محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کی فراہمی میں صبح و شام کے اوقات بے ہنگم کٹوتی سے لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلنہ میں شمالی گرڈ اور ریسیونگ سٹیشن ہونے کے باوجود بجلی کٹوتی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، اگرچہ محکمہ پی ڈی ڈی نے میٹررڈ علاقوں کے 21گھنٹے کا شڈول مرتب کیا ہے تاہم  ان کے دیہات میں میٹر کی حساب سے بجلی نہیں دی جارہی ہے ۔ جس کے نتیجے میں مقامی صارفین کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔  لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے علیٰ آفسران سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جلداز جلدبجلی سپلائی میں بہتری لایا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔