تازہ ترین

پنز گام پلوامہ کی سڑکیں خستہ حال ، بجلی ٹرانسفامربھی خراب | لوگ مشکلات سے دوچار ،حکام سے مداخلت کی اپیل

تاریخ    19 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر//پلوامہ کے پنزگام نامی گائوں میں لوگ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے نتیجے میں طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہیں جس کے باعث آبادی سخت پریشانیوں میں مبتلا ہے ۔علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ بچی پورہ اورآستان پورہ سے ہوتے ہوئے ریلوے اسٹیشن تک رابطہ سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ اس سڑک پر جگہ جگہ کھڈ بن چکے ہیں جہاں ٹرانسپوٹروں یا نجی گاڑی مالکان کو نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک پر ٹریفک کا زیادہ دبائو ہونے کے باوجود مرمت نہیں کی گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے کئی بار متعلقہ محکمہ سے مداخلت کی اپیل کی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث پنزگام ،ریشی پورہ،کل پورہ،چکورہ اورکھانڈے پورہ علاقوں کی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام بالخصوص ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔