گاندربل پولیس پریمیر کرکٹ لیگ کا 10واں دن

فرینڈزکنگن اور ایس ایس پی کی شاندار فتح

تاریخ    18 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//پولیس پریمیر ٹی20کرکٹ لیگ گاندربل میں جاری ہے اور 10ویں روز  2میچ کھیلے گئے۔  قمریہ کرکٹ میدان میں کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ باغوان کرکٹ کلب اور فرینڈز کنگن 11کے درمیان کھیلاگیا۔ باغوان کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کافیصلہ کیا۔ فرینڈز کنگن کے سہیل راک نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔فرینڈز کنگن نے 20 اوور میں 195 رن بنائے۔ فیصل اور سرتاج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ باغوان کرکٹ کلب 15.5اوور میں 92رن بنائے اور پوری ٹیم آوٹ ہوگئی ۔ عبد المجید اور توفیق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل راک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں کریسنٹ 11رائل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 133رن بنائے۔ ارشاد احمد اور شفقت نے بالترتیب 36 اور 25 رنز بنائے۔ عاطف نبی نے 4 اوورز میں 22 رن دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آفتاب احمد نے4 اوور میں 10 رن دیکر 1 وکٹ حاصل کیا۔ایس ایس پی 11نے مقررہ ہدف حاصل کرکے 6وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ عاطف نبی نے 50رن سکور کئے اوراسے مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ 
 

تازہ ترین