تازہ ترین

خراب بجلی ٹرانسفامر کی مرمت کون کرے ؟

محکمہ بجلی کا لیت ولعل، چندری گام عشمقام کی آبادی گھپ اندھیرے میں

تاریخ    18 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//چندری گام عشمقام کی آبادی کئی روز سے گھپ اندھیرے میں زندگی گزار رہی ہے جبکہ مقامی آبادی نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ خراب شدہ ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے کوئی بھی عملی اقدام نہیں اٹھا رہا ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کئی روز قبل قریب3محلوں پر مشتمل چندری گام عشمقام میں ٹرانسفارمر خراب ہوا،اور مقامی لوگوں نے از خود رقومات جمع کرکے اس کو ٹھیک کیا۔انہوں نے بتایا کہ2روز میں ہی یہ ٹرانسفارمر پھر خراب ہوا اور محکمہ کے اہلکاروں نے ٹرانسفارمر کو ورکشاپ پہنچایا جہاں سے کئی روز گزر جانے کے بعد بھی نا ہی کوئی متبادل ٹرانسفارمر فراہم کیا گیا اور ناہی خراب شدہ ٹرانسفامر کی مرمت کی گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی روز سے پورا علاقہ گھپ اندھیرے میں دوبا ہوا ہے اور محکمہ کے اہلکار اور افسران کوئی بھی خاطر خواہ جواب نہیں دیتے۔ انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر یا تو علاقے میں نیا ٹرانسفامر نصب کیا جائے ،یا انکے اپنے ہی ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرکے وہاں پر نصب کیا جائے تاکہ لوگوں کو ان مشکلات سے نجات مل سکے۔