پولی تکنیک کالجوںکے طلباء کیلئے کونسلنگ کم پلیسمنٹ مہم کا افتتاح

ڈاکٹر سامون کاطلاب میں اَنٹرپرینیور شپ سکلز اُجاگر کرنے پر زور

تاریخ    18 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے طلاب میں اَنٹرپرینیور شپ سکلز اُجاگر کرنے پر زور دیا ہے اور مختلف آرگنائزیشنوں کے نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تنظیموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا موقعہ فراہم کر کے نئے طلاب میں اعتماد پیدا کریں ۔پرنسپل سیکرٹری نے ان باتوں کا اظہار کل کشمیر ڈویژن کے پولی تکنیک کالجوں کے فارغ التحصیل طلاب کے لئے کونسلنگ کم پلیسمنٹ مہم کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس پروگرام کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سکل ڈیولپمنٹ جے اینڈ کے نے کیا تھا اور اس کی میزبانی گورنمنٹ پولی تکنیک برائے خواتین بمنہ سری نگر نے کی تھی۔اس مہم کے لئے کیمپس میں 32 آرگنائزیشنوںنے حصہ لیا جبکہ 4 کمپنیوں نے بذریعہ آن لائن موڈ تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے گورنمنٹ پولی تکنیک کی ایک گروپ گرلز اَنٹرپرینیوروں کی بھی حوصلہ افزائی کی جو اس وقت جے کے ای ڈی آئی کے وومنز انٹریپرینائل سیل میں ان ہاؤس ٹریننگ لے رہی ہیں۔انہوں نے اس تقریب میں موجود تمام کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ایونٹ میں شریک 400 فارغ التحصیل طلاب میں سے 120 طلاب کومختلف کمپنیوں میں رکھا گیا تھا۔اس پروگرام کو پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آغاز کیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سجاد حسین گنائی ، ڈائریکٹر ای ڈی آئی ڈاکٹر جی این ڈار اور کشمیر ڈویژن کے پولی تکنیک کے پرنسپل بھی موجود تھے ۔جے کے ای ڈی آئی اور ایم ایس ایم ای کے علاوہ مختلف آرگنائزیشنوں کے پلیسمنٹ کم کونسلنگ سیشن سے قریباً 400 طلاب مستفید ہوئے۔ اِس تقریب کا اِختتام پرنسپل گورنمنٹ پولی تکنیک فار وومنز شفقت آرا ٔنے شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔
 

تازہ ترین