تازہ ترین

ایس ڈی کالونی بٹہ مالومیں ایک ماہ سے پانی کی قلت

محکمہ جل شکتی کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا

تاریخ    18 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر// شیخ دائود کالونی بٹہ مالو میں پینے کے صاف پانی کی قلت کیخلاف خواتین نے سڑکوں پر نکل کر محخمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ایس ڈی کالونی بٹہ مالو میں گذشتہ ایک ماہ سے پانی کی سپلائی متاثر ہے جس کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔سنیچر کو متعدد خواتین سڑ ک پر جمع ہوئیں اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑا کرکے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین کاکہناہے کہ پچھلے ایک ماہ سے یہاں پانی کی شدید قلت ہے جس کے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مظاہرین نے کہاکہ انہوںنے کئی مرتبہ محکمہ جل شکتی کے عملہ سے پانی کی قلت کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی جس کے نتیجہ میں وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہوگئے۔ احتجاجی خواتین نے کہا کہ علاقہ میں پانی کی قلت سے لوگ سخت مشکلات کا سا منا کرر ہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ صبح صادق سے ہی خواتین کو یہ فکر لاحق رہتی ہے کہ وہ پانی کہاں سے لائیں۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ پانی کی عدم دستیابی کو حل کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ کو آگاہ کیاجائیگا جسکے بعد خواتین پْرامن طور پر منتشر ہوئیں۔