کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہند۔پاک کے مابین گولہ باری کا تبادلہ

تاریخ    17 اکتوبر 2020 (13 : 05 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//بھارت اور پاکستانی کی افواج نے ہفتہ کے روز ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق گولہ بھاری کا آغاز پاکستانی رینجرس نے بلا کسی اشتعال کے کیا اور انہوں نے بھارت کے اگلے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
یہ واقعہ گذشہ رات دیر گئے پنسر منیاری علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں سرحد کے قریب آبادی زیر زمین بینکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئی۔
مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پاکستانی گولہ باری کا مو¿ثر جواب دیا۔
اطلاعات کے مطابق آر پار گولہ باری کا سلسلہ رات بھر جاری رہنے کے بعد آج صبح تھم گیا جس کے نتیجے میں منیاری کا ایک48سالہ شہری زخمی ہوا اور ایک دکان کو نقصان پہنچا ۔

تازہ ترین