گاندربل میں پولیس پریمیر کرکٹ لیگ : فریندز11اورشالہ بگ بلاسٹر کی شاندار جیت

تاریخ    17 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
 گاندربل//پولیس پریمیر ٹی20کرکٹ لیگ گاندربل میں جاری ہے اور نویں روز دو میچ کھیلے گئے۔ قمریہ کرکٹ میدان میں کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ فرینڈز 11گنگرہامہ اور ایم سی سی کنگن جبکہ دوسرا میچ شالہ بگ بلاسٹر اور ایس بی11سرش کے درمیان کھیلا گیا۔ فرینڈز11گنگرہامہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوورمیں9کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 164رن سکور کئے۔ عبدالحمید نے 40رن جبکہ شاہد نے 32رن بنائے۔ ایم سی سی کنگن کے گیندبازوں تنزیل اور منصور احمد نے 3,3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 165رنوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ایم سی سی کنگن کی پوری ٹیم 18.2اوور میں آوٹ ہوگئی اور 121رن ہی بناپائے۔ عبدالمجید نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے 21 رن دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور انہیںمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں شالہ بگ بلاسٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہمالیائی سکور 208رن بنائے۔ غلام نبی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 97 رن جبکہ عادل احمد نے 33 رن بنائے۔ایس بی 11سرچ کے گیند باز فردوس نے 3 اور عارف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ایس بی 11سرچ 16.2اوور میں پوری ٹیم آوٹ ہوگئی اور فقط 92رن بنائے۔ فیضان نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے 12 رن دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔غلام نبی اور فیضان احمد کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

تازہ ترین