تازہ ترین

سرینگر میں متعدد وفود فاروق خان سے ملاقی

تاریخ    16 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل ایک بار پھر اِس بات کی تصدیق کی کہ عوام کے معاملات کے ازالہ لیفٹیننٹ گورنر اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اِن باتوں کا اِظہار مشیر نے لیفٹیننٹ گورنر کی شکایتی سیل چرچ لین سونہ وار میں اَپنے ہفتہ وار عوامی دربار میں شنوائی کے دوران کیا۔وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 وفود اور اَفراد نے مشیر کے سامنے اپنے مطالبات اور شکایات گوش گذار کئے۔سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے اپنے علاقے میں عوامی پارک کی تعمیر کی مانگ کی۔بڈگام سے آئے ایک وفد نے کھیل سے متعلق سرگرمیوں کے لئے کھیل میدان کی تعمیر کی مانگ کی۔ اسی طرح ایس آر او 43 کے خواہشمند افراد کی ایک اور ڈیپوٹیشن نے کلیئرنس کے لئے متعدد محکموں میں زیر التوأ اپنے معاملات پیش کئے۔کولگام علاقے سے آئے ایک وفد نے اَپنے علاقوں میں سڑکوں پر میکڈمائزیشن کرنے کامطالبہ کیا۔اسی طرح کوکرناگ سے تعلق رکھنے والے ایک ڈیپوٹیشن نے محکمہ قبائلی امور میں ان کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے کا معاملہ اُٹھایا۔مشیر نے وفود اور افراد کی مانگیں ، مسائل اور مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دِلایا کہ اُن کی جائز معاملات کا ازالہ جلد کیا جائے گا۔