کاکہ سراے میں آٹو رکھشا سے منشیات برآمد

۔ 2 افراد گرفتار،کیس درج

تاریخ    16 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے کاکہ سرائے علاقے میں 2منشیات فروش کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران کاکہ سرائے میںدودھ گنگا بنڈپر ایک آٹو رکھشا کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔جس دوران پولیس نے آٹو سے منشیات برآمد کی ۔پولیس نے آٹو رکھشا میں سوار عمر رشید خان اور عادم امیںکانٹھ کو گرفتار کرکے انہیں پولیس تھانہ کرن نگر میں بند کردیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 61/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا۔پولیس نے آٹو کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور گرفتارشدگان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

تازہ ترین