تازہ ترین

۔9افسران کے تبادلے و تقرریاں

اصغر سامون سے محکمہ تعلیم کا چارج واپس

تاریخ    16 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں// محکمہ عمومی انتظامی نے جموں و کشمیر میں افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم جاری کیاہے۔جی اے ڈی احکامات کے مطابق اسکول ایجوکیشن محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون (آئی اے ایس 1993) جو سکریٹری ڈیولپمنٹ کے پرنسپل سکریٹری کا اضافی چارج بھی رکھتے تھے، کو تبدیل کر کے پرنسپل سکریٹری سکل ڈیولپمنٹ کے عہدے پر تعینات کیاگیاہے۔چیئرمین جموں و کشمیر اسپیشل ٹربیونل عبد المجید بٹ کو تبدیل کر کے ایڈمنسٹریٹو سکریٹری اے آر آئی اور ٹریننگ کے عہدے پر تعینات کیا گیا جبکہ رخسانہ غنی انتظامی سیکریٹری ہاسپٹلٹی اور محکمہ پروٹوکول کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔کمشنر سکریٹری محکمہ جنگلات وماحولیات سریتا چوہان اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ جموں و کشمیر کے خصوصی ٹریبونل چیئرپرسن کا بھی عہدہ سنبھالیںگی۔بی کے سنگھ آئی ایف ایس جومحکمہ جنگلات وماحولیات میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظرتھے ،کو سکول ایجوکیشن کے ایڈمنسٹریٹو سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیاگیاہے۔انتظامی سکریٹری ہاسپیلٹی و پروٹوکول رخسانہ غنی انتظامی سکریٹری محکمہ شہری ہوا بازی کے محکمہ کا اضافی چارج سنبھالیں گے جبکہ ایم راجو سکریٹری جل شکتی کو محکمہ کے اضافی چارج سے فارغ کیاگیاہے ۔ڈائریکٹر لائبریریز جموں و کشمیر شیخ ارشد ایوب کو تبدیل کر کے سپیشل سکریٹری مکانات و شہری ترقی تعینات کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر پنچایت راج محمد رفیع جوچیف ایگزیکٹو آفیسر، انٹیگریٹڈ واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام کا اضافی چارج بھی رکھتے ہیں، کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر لائبریریز جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ اگلے احکامات تک وہ اپنے فرائض کے علاوہ انٹیگریٹڈ واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔جموں کے صوبائی کمشنر کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر راکیش کمار کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر پنچایت راج تعینات کردیا گیا ہے۔دریں اثنا کسٹوڈین پراپرٹی جموں رویندر شرماکومزید احکامات تک محکمہ عمومی انتظامی میں انتظار کرنے کیلئے کہاگیاہے۔حکومت نے ایڈیشنل سکریٹری امدادی بحالی اور تعمیر نو سورج پرکاش رکوال کو اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ کسٹوڈین کا انچارج بھی تعینات کیاگیاہے ۔ریلیف آرگنائزیشن تحصیلدار جموںکشپ نیہا پنڈتاکا تبادلہ کرکے ڈپٹی پی آر او جموںڈپٹی اکشی گپتاکی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔