ہندوستان کا چین کو جواب

لداخ معاملے میں مداخلت کا حق نہیں

تاریخ    16 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ہندوستان نے جموں و کشمیر اور لداخ کے بارے میں تبصرہ کیلئے چین پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین کو اس معاملے میں مداخلت یا بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے ہفتہ وار ورچوئل بریفنگ میں کہا ، ‘‘اس بارے میں ہمارا موقف ہمیشہ واضح اور مستحکم ہے۔ جموں و کشمیر اور مرکزی علاقہ لداخ  ہندوستان کا اٹوٹ انگ رہے ہیں اور رہیں گے۔ چین کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ممالک ہندوستان کے اندرونی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے جو دوسروں سے اس کی توقع کرتے ہیں۔ "ترجمان نے کہا کہ ہندوستان اروناچل پردیش کے بارے میں بھی متعدد بار اپنا موقف واضح کرچکا ہے۔ ‘‘اروناچل پردیش ہندوستان کا لازمی اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ اس حقیقت کوچینی فریق کو اعلی سطح پر واضح طور پر کئی بار واضح الفاظ میں بتایا جاچکا ہے۔ "سرحدی علاقوں میں حال ہی میں 44 پلوں کا افتتاح کرنے کے بعد ترجمان کو چین کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرنے کو کہا گیا تھا۔
 
 

تازہ ترین