راجوری میں ایل او سی پر گولہ باری، جونیئر کمیشنڈ آفیسر زخمی

تاریخ    15 اکتوبر 2020 (39 : 12 PM)   
(Representational Pic)

یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان شبانہ گولہ باری کے تبادلے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی آئی) زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ موصوف فوجی افسر جس کا ہاتھ زخمی ہوا ہے، کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین