تازہ ترین

رام بن میں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ | قرنطینہ و ٹیسٹنگ سنٹر کو منتقل کرنے کا مطالبہ

تاریخ    15 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


ایم ایم پرویز
رام بن //اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے بینر تلے طلباء نے قرنطینہ اور ٹیسٹنگ سنٹر کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع ہیڈ کوارٹر رام بن میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول رام بن کے باہر بی اے بی پی کے بینر تلے سینکڑوں طلباء جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مرکز کو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول رام بن سے کسی اور جگہ منتقل کیا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ مظاہرین نے سوال کیا’’ادارے میں اپنی تعلیم جاری رکھنا کیسے ممکن ہے جب کہ یہ کورونا سے متاثرہ افراد کا مرکز بنایاگیاہے‘‘۔ادارے میں دور دراز علاقوں کے طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان کاکہناہے کہ وہ اپنی زندگی سے کھیل کو تعلیم حاصل نہیں کریں گے اس لئے اس سنٹر کو کسی دوسری جگہ منتقل کیاجائے۔بعد میں طلبا پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔