ڈپٹی کمشنر کی سنگلدان میں یوم بلاک پروگرام میں شرکت | سیری پورہ میں ڈومیسائل کیمپ لگانے کی ہدایت

مستحقین میں اسناد تقسیم

تاریخ    15 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


زاہد بشیر
گول//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن ناظم زئی خان نے بلاک سنگلدان میں’بلاک دیوس‘ کے تحت میگا پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے عوامی مسائل ، شکایات اور مقامی لوگوں کے مطالبات کو ان کو موقعہ پر حل کیا۔اس موقعہ پر بی ڈی سی کی چیئرپرسن ، سنگلدان  نویدہ بیگم ، ایس ایس پی رام بن ، حسیب الرحمن ، اے سی ڈی ضمیر احمد ریشو ، سی ایم او ڈاکٹر محمد فرید بٹ ، تحصیلدار گول ، ایکسن پی ڈبلیو ڈی ، پی ایچ ای ، پی ڈی ڈی ، پی ایم جی ایس وائی ، سی ایچ او ، ڈی ایس ایچ او ، سی ایچ او ،پنچایتی نمائندگان اور اجلاس میں مختلف محکموں کے دیگر افسران اور عہدیدار شریک ہوئے۔ڈی سی نے بلاک سنگلدان میں مختلف محکموں کے ذریعہ چلائے جانے والے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کاجائزہ لیا اورمسائل کے ازالہ یقین دلایا ۔ڈی سی نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور عوام کو آگاہ کیا کہ ان عوامی مہم کا مقصد لوگوں کے مسائل موقعہ پر جاننے اور ان کو حل کرنے اور تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور مسائل کو دور کرنا ہے ۔ اجلاس میں مقامی لوگوں نے کافی مسائل ڈی سی موصوف کے سامنے رکھے اور ڈی سی نے یقین دہانی کرائی کی جلد از جلد یہ مسائل حل کئے جائیں گے ۔ پنچایت سنگلدان ، سیری پورہ ، فمروٹ ، ٹھٹھارکہ ، دلواہ ، چھچھوا ، سمڑ اور دوسرے علاقوں کے لوگوں نے مسائل اجاگر کئے ۔
 

تازہ ترین