تازہ ترین

حبہ خاتون فٹ بال ٹورنامنٹ اونتی پورہ

پولیس کی جانب سے کھلاڑیوں میں کھیل سامان تقسیم

تاریخ    15 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سید اعجاز
اونتی پورہ//جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے منعقد ہونے والے حبہ خاتون فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا ہے اس دوران ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کھیل کھود کا سامان اوروردیاں تقسیم کی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ تقریب کے موقعے پر کھیل کے میدانوں میں روشی دینے والی لائٹ اور پانی کا ایک پوائنٹ بھی لگایا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا آخری میچ خانموہ ایف سی اور لسجن ایف سی کے درمیان کھلا گیا ۔ اس طرح سے ایس ایس پی اونتی پورہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کسی بھی فرد کی مجموعی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہمیں منفی سوچوں سے دور رکھتا ہے نیز نوجوانوں کی توانائی کو صحیح سمت میںبھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور مستقبل میں پولیس ضلع اونتی پورہ میں اس طرح کی مزید سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین