پونچھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 2046 | راجوری میں ایک اور کی موت،21متاثر

تاریخ    14 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


عشرت حسین بٹ+سمت بھارگو
منڈی+راجوری//سرحدی ضلع پونچھ میں منگل کو کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2046 تک پہنچ گئی ۔منگل کو ضلع میں 18 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 3 لوگوں کا سفری پس منظر تھا جبکہ 15 معاملات میں سے 1کا تعلق پونچھ حویلی،2کا تعلق تحصیل منڈی، 8 کا تحصیل مینڈھر اور 7 معاملات کا تعلق ضلع کی سرنکوٹ تحصیل سے ہے۔مجموعی طور پر اب تک ضلع پونچھ سے 2046 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1348 لوگ اس بیماری سے شفا پا چکے ہیں جبکہ 640 مریض ابھی بھی اس بیماری میں ملوث ہیں۔ اس دوران اس بیماری سے 22لوگ ازجان بھی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے نئے 18 معاملات کی اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ بھی جانکاری دی ۔دریں اثناء منگل کے روز راجوری میں ایک اور شہری کی کورونا سے موت ہوگئی ۔عہدیداروں نے بتایا کہ 70 سالہ ایک شخص جو بڈھون کا رہائشی تھا،دوران علاج جی ایم سی جموں میں دم توڑ گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیر سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں منگل کے روز اکیس مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے سندر بنی سے 10، کالاکوٹ سے5، درہال سے 4اور راجوری اور کندی سے ایک ایک کیس ہے۔
 

تازہ ترین