ٹی 20 پرائمر کرکٹ لیگ میں ایکسٹریم بلاسٹر اور ہتہ براہ 11 کی شاندار جیت

تاریخ    14 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//ٹی 20 پولیس پریمیر کرکٹ لیگ  6 ویں روز قمریہ. میدان میں روزانہ کی بنیاد پر دو میچ کھیلے گئے۔ملہ شاہی باغ کرکٹ کلب اور ایکسٹریم بلاسٹرز اور ہتہ براہ 11 اور ایمرجنگ 11 لٹہ وازہ کے مابین کھیلا گیا۔ پہلے میچ میں ملہ شاہی باغ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا، ایکسٹریم بلاسٹرز نے 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے 121 رنز بنائے.اشفاق احمد نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 رنز بنائے۔  رقیب نے اچھی بولنگ کرتے ہوئے 19 رن دیکر 2 وکٹیں لیں.ملہ شاہی باغ کرکٹ کلب کو میچ جیتنے کیلئے 122 رنزز کی ضرورت تھی.ایکسٹریم بلاسٹرز کے گیند باز اعجاز احمد نے طوفانی گیند بازی کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیں ،ان کی گیند بازی کے آگے ملہ شاہی باغ کرکٹ کلب تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی صرف 47 کے مجموعی سکور پر پوری ٹیم سمٹ گئی.ایکسٹریم بلاسٹرز نے میچ میں 71 رنز سے جیت درج کرلی.اعجاز احمد نے صرف 11 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا. دوسرے میچ میں ہتہ براہ 11 نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔محمد یوسف اور عادل نے عمدہ بکے بازی کرتیہوئے عادل نے 60 اور محمد یوسف نے 52 رنز بنائے ،ہتہ براہ 11 نے 8 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 177  اسکور کے ساتھ اننگ کا خاتمہ کیا۔مخالف ٹیم کے فردوس احمد نے32 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں.ایمرجنگ 11 کو جیتنے کے لئے 178 رنز درکار تھے. 15 ویں اوور میں ایمر جنگ 11 کو 30 گیندوں میں 84 رنز درکار تھے اور وہ پہلے ہی 6 وکٹیں گنوا بیٹھے تھے. ایمر جنگ 11 17.4 اوورز میں 116 رنز ہی بناسکے طارق احمد 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہتہ براہ 11 نے یہ میچ 61 رنز سے جیت لیا۔  عادل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین