ادھمپور میں شوہر کے قتل کامعاملہ | اہلیہ سمیت4افراد کو عمر قید

تاریخ    13 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
اودھمپور// فاضل پرنسپل سیشن جج اودھم پور ، ایس آر گاندھی نے شوہر کے قتل کے معاملہ کے الزام میں بیوی اور تین دیگر افراد کو عمر قید کی سزا سنا ئی ۔ عدالت مقتول شوہر کی بیوی نیلو دیوی کو اپنے شوہر سنی کمارکو وکی کمار ولد منشی رامرانو دیوی زوجہ منشی رام اور لکشمی دیوی دختر منشی رام کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔جبکہ پانچویں ملزم نیرو دیوی زوجہ وکی کمار کو استغاثہ کی جانب سے اس کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہنے پر بری کیا ۔استغاثہ کیس کے حقائق کے مطابق ، 29.04.2013 کو مقتول اپنے سسرال سوئی گیا تھا اور تمام ملزمان جن میں متوفی نیلو دیوی کی بیوی بھی شامل ہے ،گھر میں موجود تھے۔ متوفی کے وہاں پہنچنے پر مبینہ ملزموں سے تلخ کلامی ہوئی ۔ اسی اثنا میں تمام ملزمان نے مقتول کے ہاتھ پیچھے سے رسی کے ساتھ باندھ کر ڈنڈے کے ساتھ اسے مار ڈالا اور ترپال میں لپیٹ کر نعش کو کھیت میں پھینک دیا۔واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں چالان پیش کیا گیا۔سرکار کے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر انیل کمار مگوترا اور ملزم کے وکیل اور ریکارڈ پر موجود مواد کی سماعت کے بعد ، عدالت نے متوفی کی بیوی کو تین دیگر افراد کے ساتھ عمر قید کی سزا سنائی جبکہ ایک خاتون کو بری کردیا۔عدالت نے ہر مجرم کو عمر قید اور 2 ہزار روپے فی کس جرمانہ کی سزا سنائی ۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مبینہ ملزمان کو مزید ایک سال قید ہوگی۔عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ اس حکم کی ایک کاپی چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی ، اودھم پور کو،متوفی کی والدہ کے معاوضہ پر غور کرنے کیلئے پیش کی جائے۔
 

تازہ ترین