تازہ ترین

پونچھ میں گولہ باری کاسلسلہ جاری

تاریخ    13 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
پونچھ//پیر کے روز بھی پونچھ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔اتوار کے روز پاکستانی فوج نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایاجس کیلئے توپ خانے کا بھی استعمال کیاگیا۔فوج اور پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کے روز پاکستانی فوج نے پونچھ کے علاقے کھڑی کرماڑا میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی اور چھوٹے ہتھیاروں و مارٹروں سے گولہ باری کی۔پاکستان کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی اور لوگ گھروں کے اندر ہی قید ہوکر رہ گئے ۔جموں میں مقیم بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹنٹ کرنل دیونندر آنند نے کہا کہ بھارتی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔