بھوماگ میں تحصیل اور بی ڈی او دفتر کھولنے کا معاملہ | پنچایتی ممبران کا ضلع انتظامیہ پر غیر سنجیدگی کا الزام

تاریخ    13 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


زاہد ملک
ریاسی// بھوماگ میں تحصیل اور بی ڈی او دفاتر کھولنے پر تعطل اب بھی برقرار ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ریاسی کے دفتر میں ایک اجلاس بھی ہواجو بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا۔اجلاس میں تمام پنچایتی نمائندگان، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرپرسن بھوماگ، ضلع انتظامیہ و دیگرافسران نے شرکت کی۔مقامی پنچایتی نمائندگان و دیگران نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ دفاتر بھوماگ میں 2014 میں منظوری کے بعد سے ریاسی ہیڈ کوارٹر کے کیمپ آفس میں کام کررہے ہیں تاہم مقامی سطح پر دفاتر قائم نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اپنے مسائل حل کرنے کیلئے میلو ں پیدل سفر طے کرناپڑتاہے ۔ مقامی عوام کے مطابق 2016 میں تحصیل اور بی ڈی او دفتر کھولنے کے لئے پہلے ہی اتفاق رائے کرلیا تھا، جو قریب 8 پنچایتوں کا ایک مرکزی مقام ہے تاہم ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اس پر عمل نہیں کیاجارہاجو بدقسمتی کی بات ہے۔ ان کاکہناتھاکہ فیصلہ پہلے ہی لیا گیا ہے اور تمام متعلقین کو اچھی طرح سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن ڈی سی نے ایسا نہیں کیا۔
 

تازہ ترین