۔ 47 نئے معاملات راجوری پونچھ میں2 اموات

تاریخ    13 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سمت بھارگو
راجوری//راجوری اور پونچھ میں مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 2 افراد کی موت ہوگئی جبکہ جڑواں اضلاع میں 47افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو نے بتایا کہ پونچھ کے علاقے سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی موت ہوگئی جو متعدددیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیر کو ضلع میں 13افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جن میں دو مسافر اور 11مقامی افراد شامل ہیں جن میں سے ایک پونچھ ، چھ سرنکوٹ ، پانچ مینڈھر سے ہے۔وہیں راجوری میں عہدیداروں نے بتایاکہ قصبہ کے علاقے ڈھنی دھار سے تعلق رکھنے والی 60 سال کی ایک خاتون پنجاب کے ایک ہسپتال میں دوران علاج وفات پاگئی جس کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔
 

تازہ ترین