جموں میونسپل کارپوریشن عوام کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے میں ناکام:نمرتہ

تاریخ    13 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
دومانہ، اکتوبر12//اپنی پارٹی خواتین ونگ صوبائی صدر جموں نمرتہ شرما نے اسمبلی حلقہ رائے پوردومانہ کے اودھے والا میں لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہنے پر انتظامیہ بالخصوص جموں میونسپل کارپوریشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نمرتہ شرما نے علاقہ میں خواتین کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگیں منعقد کیں اور اُن کی مشکلات ومسائل سنے ۔ خواتین نے موصوفہ کو رابطہ سڑکوں کی خستہ حالت، اسٹریٹ لائٹیں نہ ہونے اور نالیوں وراستوں کی خستہ حالی بارے بتایا۔ نمرتہ شرما نے کہاکہ اپنی پارٹی اُن کے دیرینہ مسائل کو اُجاگر کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے یہ قابل مذمت ہے کہ انتظامیہ اودھے والا جوکہ جموں ضلع کا حصہ ہے، کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سات دہائیوں بعد بھی جموں کے ملحقہ علاقہ جات میں لوگ قدیم زندگی جینے پر مجبور ہیں جہاں ترقی تو دور کم سے کم بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں۔علاقہ میں صفائی ستھرائی کا فقدان ہے۔
 

تازہ ترین