تازہ ترین

ایڈووکیٹ شیخ ایاز حسین و دیگران کانگریس میں شامل

تاریخ    13 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


زاہد ملک
مہور// مہور کے نامور نوجوان رہنما شیخ ایاز حسین ایڈووکیٹ نے جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ سے استعفیٰ دے دیا اور 250 سے زائد کارکنوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔شیخ ایاز حسین نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد کے دوران اور اس کے بعد کانگریس نے قوم کی خدمت کی ہے،یہ کانگریس ہے جو اتحاد وحدت کے نظریہ کو زندہ رکھتی ہے اور گاندھیائی نظریہ پر یقین رکھتی ہے،اس پارٹی نے کبھی بھی کسی شہری کو ذات، رنگ یا مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کیا۔ان کاکہناتھاکہ کانگریس کی حکمرانی کے دوران، مکمل امن، انصاف اور یکسانیت تھی لیکن آج افراتفری، ظلم، لاقانونیت، نفرت، امتیازی سلوک اور ناانصافی نے اگلی نشستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور لوگ گھٹن کا شکار ہیں۔انہوں نے انجلی پاٹل جنرل سکریٹری اے آئی سی سی اور انچارج جموں وکشمیر اور کانگریس کے جموں وکشمیر صدر جی اے میر ودیگرسینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مشترکہ طور پر کانگریس کو مضبوط بنائیں۔ اس موقعہ پر حاجی عبد الحمید ، سبحان دین ، دیس راج ، مفتی شبیر احمد، محمد سرور میر ، سکندر وانی، حافظ محمد سرور لون، اعزاز احمد ملک، پروین اختر ، مشتاق احمد نائب ، شاہنواز ، حاجی احمد دین،چوہدری نظام دین، محمد شبیر و دیگران بھی شامل تھے ۔