ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 71 لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ نو ہزارسے متجاوز

تاریخ    12 اکتوبر 2020 (27 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 71 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں تاہم شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلے میں روزانہ بڑھ ر ہے ہیں اور اب تک 61 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران77559 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد6149535 ہوچکی ہے۔
اسی مدت میں مزید66732نئے مریضوں کے رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد7120538 ہو گئی ہے۔
 

تازہ ترین