’نوجوان امن خوشحالی اور بھائی چارے کے پیامبر ‘

تاریخ    12 اکتوبر 2020 (55 : 12 AM)   
(عکاسی: امان فاروق)

نیوز ڈیسک
سرینگر//’’پیدل فار پیس ‘‘صرف ایک دوڑ نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے امن ، خوشحالی اور بھائی چارے کی بنیاد رکھی جارہی ہے ۔جب چار سو سے پانچ سو سائیکل بردار نوجوان ایک ساتھ ہوں تب وہ ایک دوسرے کے ساتھ تقابل آرائی ہی نہیں کرر ہے ہیں بلکہ امن خوشحالی اوربھائی چارے کے پیامبر بھی بن رہے ہیں۔اِس کا اظہار آج لیفٹیننٹ گورنرمنو ج سنہا نے پولیس گالف کورس سری نگر میں پیدل فار پیس کے انعامات کی تقریب کے دوران کیا۔لیفٹیننٹ گور نر نے کہا کہ نوجوانوںکو بااختیار بنانا آج کی تقریب کامقصد تھا۔ اس کے علاوہ نوجوانوں میں ٹیم سپرٹ کو فروغ دینے اور ان کی کردار سازی میں مدد فراہم کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت اور تعمیری طور بروئے کار لانے کے لئے ٹھوس پلیٹ فار م فراہم کرتی ہے۔زائد از پانچ سو سائیکل سواروں نے تقریب میں شرکت کی جس کا انعقادجے کے پولیس نے کیا تھا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر پولیس نوجوانوں کے لئے اس پروگرام کے انعقاد کے لئے سراہا۔
 

تازہ ترین