لیفٹیننٹ گورنرکا 49.78کروڑ روپے مالیت کے کھیل بنیادی ڈھانچے کا افتتاح

تاریخ    12 اکتوبر 2020 (55 : 12 AM)   
(عکاسی: امان فاروق)

نیوز ڈیسک
سری نگر//یونین ٹریٹری میں کھیل کود بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر ترقی دینے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا  نے 49.78کروڑ روپے  مالیت کے کھیل کود بنیادی ڈھانچے کا افتتاح کیااور 10.5کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج یہاں پولو گرائونڈ میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے مشیر کیول کمار  شرما، فاروق خان، راجیو رائے بھٹناگر اور بصیر احمد خان کی موجودگی میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے کثیر المقاصد انڈور سپورٹس کا افتتاح کیا۔ ا س موقعہ پر پر صوبائی کمشنر کشمیر ، سیکرٹری محکمہ امور و کھیل کود ، آئی جی کشمیر، ڈپٹی کمشنر سری نگر ، ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں وکشمیر ، ایس ایس پی سری نگر اور درجنوں بچے موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے مصنوعی رگبی ٹرف اور 5.5کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کی جارہے مصنوعی ہاکی ٹرف کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ دونوں پروجیکٹ اگلے مالی سال کے دوران مکمل کئے جائیں گے ۔انہوں نے 17.03کروڑ روپے اور 27.75کروڑ روپے مالیت کے پی ایم ڈی پی اور جے کے آئی ڈی ایف سی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔اس موقعہ پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا جموںوکشمیر نوجوانوں میں کھیل کود بے پنچاہ صلاحیتیں موجود ہیںاور ملک کے مختلف کھیل مقابلوںمیں یوٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر نے کھیل کود شعبے میں ایک نیا انقلاب دیکھا ہے اوریوٹی بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرح عالمی سطح کے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لئے کھیل کود سہولیات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت جموںوکشمیر کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی اوراُبھرتے کھلاڑیوں کے لئے 200کروڑ روپے کھیل کود بنیادی ڈھانچے کے لئے منظور کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیکیج کا مقصد کھیل کود بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، تربیتی سہولیات کی فراہمی ، پیشہ وارانہ کوچوں کی خدمات حاصل کرنا شامل ہے جس سے جموںوکشمیر کھیل کود شعبے میں انقلاب انگیز تبدییلیاں آئی ہیں۔عالمی سطح کی سہولیات کے ساتھ کوچوں کی خدمات اور سرپرستوں کی متواتر نگرانی سے ہم بچوں میں خود اعتمادی،  قائدانہ صلاحیتیں اُجاگر کرنے کے لئے معقول ماحول قائم کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عالمی سطح کی کھیل کود سہولیات کے ساتھ ساتھ ہمیں ماہر کوچوں اور تربیت یافتہ عملے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے کھلاڑی عالمی معیار کے مطابق تربیت حاصل کرسکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران سپورٹس کونسل نے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں 6.5لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔اس کے علاوہ معمول کے مطابق ٹریننگز کے تحت جموںوکشمیر کے 20لاکھ کھلاڑیوں کو پنچایت بلاک تحصیل ضلع صوبائی ریاستی اور قومی سطح پر مختلف کھیل سرگرمیوںمیں شامل کیا جارہا ہے جس کے نتائج اب سامنے آئے جموںوکشمیر  یوٹی کے 81کھلاڑیوں نے گزشتہ برس ملک کی نمائندگی کی ہے۔اس کے لئے میں سپورٹس کونسل محکمہ کھیل کود اور اس سے منسلک افسران اور عملے کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔لیفٹیننٹ گور نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ اور اس کے ساتھ ہی ترغیب عالمی معیار کی تربیت بھی لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے یوٹی کی مشہور ہالی کھلاڑی افشان عاشق کے ساتھ فٹ اِنڈیا آن لائن ڈائیلاگ کے دوران تبادلہ خیال سے مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر مین کھیل کود کے سرگرمیوں کے تیز تر ترقی بالخصوص دیہی علاقوں میں ، سے جموںوکشمیر میں ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے کہ اگلی کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں دس میڈل یہاں کے کھلاڑی جیتے گے ۔نوہٹہ کے نوجوان رورل بال کھلاڑیوں کے لئے کھیل کودساز و سامان کی عدم دستیابی کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ حکام کو ان کھلاڑیوں کو ضروری کھیل سازو سامان فوری طور فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کلدیپ ہنڈو جیسے ماہر کوچوں کی خدمات حاصل کرنی چاہیئے تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کی عالمی معیار کے مطابق تربیت مل سکے۔ دریں اثنا دوناچاری ایوارڈوویشو کوچ کلدیپ ہنڈ و کو بھی یوٹی کے پہلے دوناچاری انعام یافتہ کھلاڑی ہونے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر نے عزت افزائی کی۔اس موقعہ پر دیگر کھلاڑیوں کو بھی لیفٹیننٹ گورنرنے عزت افزائی کی اور اُبھرتے کھلاڑیوں میں کھیل کود ساماد تققیم کیا۔ اس موقعہ پر مشیر خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
 

تازہ ترین