تازہ ترین

مکہ مارکیٹ کی رونقیں 7 ماہ بعد بحال

تاریخ    12 اکتوبر 2020 (55 : 12 AM)   
(عکاسی: امان فاروق)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شہر سرینگر میں گھنٹہ گھر سے صرف ایک سو میٹر کی دوری پر واقع مکہ مارکیٹ تقریباً 7ماہ بعد کھل گیا ہے جہاں خریداروں کی اچھی خاصی تعداد پہلے ہی دن دیکھی گئی ہے ۔شہر سرینگر کے قلب لاچوک کے گھنٹہ گھر سے چند میٹر کی دوری پر معروف بازار مکہ مارکیٹ مارچ کے مہینے میں کویڈ 19کے سبب بند کر دیا گیا تھا اور اتوار کو پہلی بار یہ مارکٹ کھل گیا ہے جہاں پہلے ہی دن گاہکوں کی اچھی خاصی تعداد دیکھنے کو ملی ہے ۔خیال رہے مزکورہ بازار ماہ مارچ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں لگائے گئے لاک ڈائون کی وجہ سے بند کیا گیا تھا اور تقریباً8ماہ تک یہ بازار بند رہا ۔اس دوران شہر کا سنڈے مارکٹ اس اتوار کو بھی بند رہا اور اس مارکٹ سے وابستہ افراد حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ مارکٹ کو دوبارہ کھولنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔