طارق کین کی ڈاکٹر جتندر سنگھ کے ساتھ کی ویڈیو کانفرنس ؔ| پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں اندروال سے جڑے مطالبات پیش کئے

تاریخ    12 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


عظمیٰ نیوز
ڈوڈہ //بھاجپا رہنما اندروال طارق حسین کین نے وزیراعظم دفتر میں مرکزی وزیر مملکت و ادھمپور ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جتندرا سنگھ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اسمبلی حلقہ اندروال سے مسائل و مطالبات پیش کئے۔ان مطالبات میں تحصیل بونجواہ میں سبھی دفاتر کو چالو کرنے، بونجواہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کا قیام، دور دراز علاقوں میں طبی مراکز قائم کرنے، ہارنئی پن بجلی پروجیکٹ کو منظوری دینے، پی ایم جی ایس وائی و دیگر تعمیراتی ایجنسیوں کی زیرنگرانی پروجیکٹوں میں سرعت لانے، ڈیلی ویجر ورکران کو باقاعدہ طور پر مستقل بنانا شامل ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے انہیں یقین دلایا کہ ان مسائل کا ترجیح بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا۔اس دوران بی جے پی منڈل پردھان بونجواہ شاہد بٹ، جنرل سیکرٹری ستیش پریہار، بلال احمد بٹ، طارق میر، عاشق حسین کے علاوہ دیگر کارکن و پنچائتی نمائندگان بھی ویڈیو کانفرنس میں موجود رہے۔کین نے مرکزی وزیر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پارلیمانی حلقہ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے کسان بل کو منظوری دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سرکار کا شکریہ کیا ہے۔

تازہ ترین