ڈوڈہ سے 5 مثبت،1 شہری کی موت

تاریخ    12 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع سے کووڈ 19 کے پانچ نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 104 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔اتوار کو ڈوڈہ سے 5 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ۔اس دوران کھیلنی ڈوڈہ سے ایک 53 سالہ شخص کی موت ہوئی اور اسطرح سے ضلع میں کورونا وائرس سے کل 39 اموات ہوئی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز 104 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں شفایاب ہوئے مریضوں کی تعداد 1720 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 628رہ گئی ہے۔
 

تازہ ترین