تازہ ترین

آرم پورہ صمد آباد سڑک کی حالت خستہ

لوگوں کو عبورومرور میں مشکلات

تاریخ    9 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


غلام محمد
سوپور//شمالی قصبہ سوپور کے آرم پورہ سے صمد آباد تک رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ حال ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کو عبورومرور میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس رابطہ سڑک کی حالت اس قدر ناگفتہ بہ ہے کہ پیدل چلنے میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،گاڑیوں میں سفر کرنا تودور کی بات ہے۔ لوگوں کے مطابق اس رابطہ سڑک پر 2010 میں میکڈم بچھایا گیا اور تب سے لیکر آج تک کبھی اس کی مرمت نہیں کی گئی۔ابرہیم کالونی آرمپورہ جہاں سے یہ رابطہ سڑک گزرتی ہے ،کے ایک باشندے جاوید احمد سیرو نے بتایا کہ سڑک میں گہرے کھڈ بن چکے ہیں اور معمولی بارشوں کے دوران یہ سڑک جھیل کا منظرپیش کرتی ہے اور پھر عبورومرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے کئی مرتبہ آر اینڈ بی محکمہ سوپورسے اس سڑک کی طرف توجہ دینے کی مانگ کی لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا‘‘۔ مقامی لوگوں نے ایک مرتبہ پھر ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ اس سڑک کی مرمت عمل میں لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
 

تازہ ترین