تازہ ترین

کلسٹر یونیورسٹی :بیک لاگ امتحانات کے نتائج میں تاخیر

تاریخ    8 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


 سری نگر//کلسٹر یونیورسٹی سرینگرکے طلاب کا ایک تعلیمی سال ضائع ہونے کاخڈشہ ہے کیوں کہ چوتھے اور دوسرے سیمسٹرکے بیک لاگ پرچوں کاجوامتحان انہوں نے رواں سال جون میں دیاتھا اس کے نتائج آناابھی باقی ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق کلسٹر یونیورسٹی سری نگرمیں زیرتعلیم طالب علموں کے ایک گروپ نے بتایاکہ سال 2017میں جو طلاب دوسرے اورچوتھے سمیسٹر میں کچھ مضامین میں ناکام ہوئے تھے،اُن انڈرگریجویٹ (یوجی) بیکلاگ اُمیدواروں کے اِن پرچوں کاامتحان جون2020میں رواں کوروناوائرس کے پیش نظرآن لائن لیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ ہم ان امتحانی نتائج کابے صبری سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ ہمیں مختلف یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویشن کیلئے داخلہ لینا ہے ۔طلاب کاکہناتھاکہ انہوں نے پوسٹ گریجویشن کورسز کیلئے مختلف یونیورسٹیوں میں اپنے فارم جمع کروائے ہیںاورہم نے داخلہ امتحانات میں بھی حصہ لیا ۔دوسرے اورچوتھے سمیسٹر کے بیکلاگ پرچوں کے نتائج کاانتظار کررہے طالب علمو ں کاکہناتھاکہ جن یونیورسٹیوں میں انہوں نے پوسٹ گریجویشن کورسزکیلئے داخلہ فارم جمع کئے اوردیگرلوازمات کوبھی پوراکیا ہیں ،اب اُن یونیورسٹیوں کی جانب سے ہمیں ہدایت دی گئی ہے کہ ہم اپنے اصلی مارکس کارڈاَپ لوڈکریں جوہمارے پاس نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرہم اگلے 10دنوں کے اندراپنے مارکس کارڈ اَپ لوڈنہ کرسکے توہمارا تعلیمی سال ضائع ہوجائیگا۔انہوں نے کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ دوسرے اورچوتھے سمیسٹر کے بیکلاگ پرچوں کے امتحانی نتائج بلاتاخیر مشتہر کرکے اُن کے تعلیمی سال کوضائع ہونے سے بچائیں ۔اس سلسلے میں کلسٹر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر خورشید احمد میر کیساتھ رابطہ کرنے کیلئے موصوف کے دوموبائل نمبرات پرکال کی گئی لیکن ممکنہ طورپرمصروف ہونے کی بناء پرڈاکٹر خورشید نے کال رسیو نہیںکی اورنہ انہوں نے وہاں سے واپس کوئی کال کی ۔
 

تازہ ترین