حاجی پیر سیکٹر اوڑی میں ہندو پاک کے درمیان گولہ باری

تاریخ    8 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   
(File Photo)

ظفر اقبال
 اوڑی// ہند وپاک افواج کے درمیان شمالی ضلع بارہمولہ کی سرحدی تحصیل اوڑی میں گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔فوج  کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اْوڑی میں بلا اشتعال گولہ باری شروع کی۔ بیان کے مطابق ’’پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی کا موثر جواب دیا گیا‘‘۔اْوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں کراس کنٹرول لائن گولہ باری کی وجہ سے عام لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔تاہم گولہ باری کے تبادلے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔
 
 

تازہ ترین