کولگام میں سڑک کے دلدوز حادثات | 2موٹر سائیکل سوار لقمۂ اجل

تاریخ    7 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


خالد جاوید
سرینگر//جنوبی کشمیرمیں الگ الگ حادثوں میں دوموٹر سائیکل سوار کچلے گئے۔اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک 23برس کا نوجوان اشفاق احمد کھانڈے ولد غلام قادر کھانڈے ساکن سرسونہ اپنے موٹر سائیکل زیر نمبر پر سوار کہیں کام سے جارہا تھا جس دوران ایک تیز رفتار ٹرک زیر نمبر نے کھڈونی کے مقام پراُسے کچل دیا جس کے نتیجے میں نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ اس دوران جب مذکورہ نوجوان کی لاش گھر لائی گئی تو وہاںکہرام مچ گیا۔ادھر اشموجی میں بھی ایک اور حادثے میں موٹر سائیکل پر سواروحیداحمد ڈار ولدعبدلاحدڈار ساکن اشموجی کو ایک تیزرفتار ٹریکٹر نے زوردار ٹکرماردی جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوکر گر پڑااور موقعہ پر ہی فوت ہوگیا۔ ٹریکٹرڈرائیور جائے واردات سے فرار ہوا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مفرور ٹریکٹر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ 
 

تازہ ترین