تازہ ترین

پریس کالونی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ برقرار | فائرسروس میں ناکام اُمیدواروںکا دوسرے روز بھی دھرنا | فہرست کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

تاریخ    6 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   
(عکاسی: امان فاروق)

بلال فرقانی
سرینگر// محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی جانب سے مشتہر کئے گئے کامیاب امیدواروں کی فہرست کے خلاف امیدواروں نے دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے اس فہرست کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ اتوار کے بعد پیرکو بھی پریس کالونی میں ناکام قرار دئے گئے امیدوار صبح سے جمع ہونا شروع ہوئے اوردوپہر تک ان کی بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی جس کے بعد وہ احتجاج کر نے لگے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے الزام دہراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جو لسٹ مشتہر کی گئی ہے اس میں عیاں وبیان دھاند لیاں کی گئی ہیں کیونکہ اصل و قابل امیدواروں کے بجائے منظور نظر افراد کو فہرست میں جگہ دی گئی۔ مظا ہرین نے یہ بھی انکشا ف کیا کہ امتحا ن سے پہلے ہی اس کے پر چے کو منکشف کیا گیا۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر اس لسٹ کو جلد ازجلد کالعدم کیا گیا تو وہ اپنی تعلیمی اسناد نذ ر آ تش کریں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز ڈاکٹر بی سر ی نواسن نے کہا کہ اگر کسی امیدوار کو کوئی شکایت ہے تو وہ محکمہ کی شکایتی سیل میں اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آ ج حق اطلاعات کا زمانہ ہے آ ج کو ئی چیز چھپ نہیں سکتی ہے۔
 
 

تازہ ترین