تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے74442 نئے کیس،903اموات

تاریخ    5 اکتوبر 2020 (00 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد پیر کو زیادہ رہی،اوراب تک ملک میں 56 لاکھ سے زائد کورونا مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر76337افراد شفایاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 5586703 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 74442نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 6623815تک پہنچ گئی۔
اس سے قبل اتوار کے روز کورونا کے 82259مریض صحت مند ہوئے تھے جبکہ75829 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 903 کورونا مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد تعداد 102685ہوگئی۔
 

تازہ ترین