تازہ ترین

سپیکٹرم فٹبال ٹورنامنٹ کے تحت 2میچ کھیلے گئے | ریگل فٹبال کلب اور خمینی فٹبال کلب فاتح

تاریخ    5 اکتوبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
پانپور//اتحاد فٹبال اکیڈمی کے اہتمام اورضلع فٹبال ایسوسی ایشن پلوامہ زون پانپور کے اشتراک سے جاری سپیکٹرم فٹبال ٹورنامنٹ کے تحت یہاں دو میچ کھیلے گئے۔پہلا میچ ریگل فٹبال کلب اور شائننگ اسٹار کے درمیان منعقد ہوا جس میں ریگل فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے دو گولوں سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرامیچ ناولٹی فٹبال کلب اور خمینی فٹبال کلب کے درمیان ٹانچہ باغ میدان پانپور میں کھیلا گیا۔اس میچ کافیصلہ اختتام تک نہ ہونے کی وجہ سے پینلٹی شوٹ پر کیاگیا جس میں خمینی فٹبال کلب نے جیت حاصل کی۔اس ٹورنامنٹ  کے انعقاد میں سپیکٹرم ایڈورٹائزنگ سروس کاتعاون حاصل ہے۔ 
 

تازہ ترین