تازہ ترین

بٹہ گنڈ گانگ رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

زاجی کھوڈ اور آوری گنڈ سڑک تعمیر ہونے کو باوجود ناقابل آمدورفت

تاریخ    4 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


سید اعجاز
 ترال // بٹہ گنڈ گانگ رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ سرکار نے اس علاقے کو نظر انداز کیا ہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ بٹہ گنڈ سے گانگ تک سڑک انتہائی خستہ حال ہے اور پیدل سفر کرنا بھی نا ممکن بن گیا ہے ۔لوگوں کاکہناہے کہ انہیں امسال سڑک کی مرمت کا یقین دلایاگیا تھا تاہم میکڈم بچھانے کا موسم ختم ہونے کو ہے اور کوئی وعدہ وفانہیں ہوا۔انہوں نے اے ڈی سی ترال سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔ادھرترال سے تقریباً7کلو میٹر دور زاجی کھووڈ اور آوری گنڈ علاقوں تک رابطہ سڑک کوچند سال قبل تعمیر کیا گیالیکن یہ سڑک نہ صرف بے سود ثابت ہوئی بلکہ لوگوں کے جان و مال کے لئے بھی خطرہ بن گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چند سال قبل  متعلقہ محکمہ نے پہلے کہلیل سے ناگہ پتھری اور اس کے بعد کہلیل پیر محلہ سے اوری گنڈ سے ہوتے ہوئے زاجی کھووڈ تک دو سڑکیں تعمیر کیں  جس میں ناگہ پتھری سڑک ہنوز ناقابل آمدو رفت ہے جس کے نتیجے میں لوگوں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں کے مطابق دونوں سڑکیں جہاں سے شروع ہوتی ہیں وہاں ایک موڑ آتا ہے جس کوتعمیر کرنے کیلئے محکمہ نے کافی پیسہ خرچ کیا لیکن وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ یہ موڑ خستہ حالی کا شکار ہوا جہاں کسی بھی وقت حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔سڑک پر روزانہ سفر کرنے والے لوگوں نے بتایا کہ اب موڈ پُر خطر بننے کے بعد یہاں ٹرانسپورٹ سروس دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے وسیع آبادی کو انتہائی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس حوالے سے ایڈیشن ڈپٹی کمشنر ترال نے بتایا کہ وہ چند ایک روز میں علاقے کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔