تازہ ترین

کنگن حادثے میں زخمی سکوٹی سوار اسپتال میں چل بسا

تاریخ    30 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


کنگن//غلام نبی رینہ//کنگن میںچار ورزقبل ایک حادثے میں زخمی نوجوان منگل کو شیرکشمیرمیڈیکل انسٹی چیوٹ میں دم توڑبیٹھا۔اطلاعات کے مطابق 25ستمبر کو پاور ہاؤس کنگن کے نزدیک بغیر نمبر کے ایک ٹریکٹر اور ایک سکوٹی زیر نمبر 7973,  JK16- کے درمیان شدید ٹکر ہوگئی تھی ،جس کے نتیجے میں دو سکوٹی سوار رئوف احمد راتھر ولد عبدالرشید راتھراور سجاد احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکن وسن کنگن زخمی ہوگئے تھے، جن کو علاج و معالجہ کے لئے سب ڈسٹرک ہسپتال کنگن میں داخل کیا گیا تھا، جہاں سے رئوف احمد بٹ کو شدید زخمی حالت میں سکمز صورہ ریفر کیا گیا ۔میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں چار روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کورئوف احمدزخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی جنگ ہار گیا۔مذکورہ نوجوان کی لاش جب اُس کے آبائی گائوںپہنچائی گئی، تو وہاں کہرام مچ گیا۔ کنگن پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے کاروائی شروع کی ہے۔