تازہ ترین

جموں کے اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی | سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پرقانونی کارروائی کی جائیگی

تاریخ    28 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//جموں کے ہسپتالوں میں میڈیکل آکسیجن کی فراہمی میں رُکاوٹوں کودورکرنے کے لئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جے کے اِکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ کی سربراہی میں سینئر اَفسران کی ایک ٹیم نے بڑی برہمنا اِنڈسٹریل ایسٹیٹ کا تفصیلی دورہ کرکے وہاں آکسیجن گیس بھرنے والے سٹیشنوں کا جائزہ اور معائینہ کیا۔ ٹیم میں ایس ای میکنیکل اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ راجیو گپتا ، جوائنٹ ڈائریکٹرمحکمہ صنعت وحرفت وید پرکاش ، ڈپٹی کنٹرولر لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ منوج پربھاکر کے علاوہ متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔ٹیم نے آکسیجن بھرنے والے سٹیشنوں کا دورہ کیا جن میں کشمیر گیسیز ، آر ایس ایس گیسز ، ویلی منرلز اینڈکیمیکلز جے کے پرائیوٹ لمیٹڈ اور الائیڈ گیسیز شامل ہیں۔معائینہ کے دوران سی ای او کو سٹیشنوں سے گیس سلینڈروں کوپُر کرنے کے بارے میں جانکاری دی گئی جس میں کشمیر گیسز میں240 سے 260 سلنڈر تک، آر ایس ایس گیسز میں 380سے400 سلنڈر ،ویلی منرلز اینڈکیمیکلز جے کے پرائیوٹ لمیٹڈ میں250 سے 280تک اور الائیڈ گیسز میں 160سے180 تک سلنڈروں کی پر کرنے کی گنجائش ہے۔ڈاکٹر عابد رشیدنے آکسیجن بھرنے اور مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سلنڈروں کے طریقۂ کار کو بھی چیک کیا۔ ڈاکٹر عابد نے جموں کے ہسپتالوں میں آکسیجن سلنڈروں کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی ہونے پر خبردار کیا۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی رُکاوٹ کے لئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اُنہوںنے مالکان پر زور دیا کہ وہ اپنی اہم معاشرتی ذمہ داری نبھائیں اور جموں ڈویژن کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کی بحالی کے لئے اپنی کوششوں کوجاری رکھیں۔