تازہ ترین

۔ 24گھنٹوں میں7اموات، مہلوکین 1132 | متاثرین کی تعداد میں1141کا اضافہ، مجموعی تعداد72,190

تاریخ    28 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر // جموں کشمیر میں کئی ماہ بعد پہلی بار 24گھنٹوں کے دوران صرف 7لوگ کرونا وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ جون سے اوسطاً ہر روز 19یا اس سے زایادہ افراد لقمہ اجل بنتے گئے لیکن پچھلے ایک ہفتے سے کورونا کے کیسوں میں تیزی بھی دیکھی گئی لیکن اب صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور تفاوت کم ہوتی جارہی ہے۔اب پہلی بارپچھلے ایک ہفتے سے روزانہ 20سے زائد افراد کی جان لینے والے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 15دنوں میں پہلی جموں و کشمیر میں 24گھنٹوں کے دوران  صرف 7افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد1132ہوگئی جن میں سے 309جموں جبکہ 823افراد کشمیر میں کورونا وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔اتوار کو 47سفر کرنے والوں سمیت مزید1141افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔ تازہ 1141متاثرین میں سے 452کشمیر جبکہ 689جموں صوبے میں متاثر ہوئے۔ کشمیر کے 452متاثرین میں سے 181سرینگر، 61بڈگام، 34بارہمولہ، 35پلوامہ، 30اننت ناگ، 33بانڈی پورہ، 45کپوارہ، 12گاندربل، 8کولگام اور 13 شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے  689متاثرین میں سے 3 24ضلع جموں،49راجوری، 36 ادھمپور، 51کٹھوعہ، 41ڈوڈہ، 38 سانبہ، 46پونچھ، 21رام بن، 39 ریاسی اور 44کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید7اموات

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 7افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں4کشمیر جبکہ 3جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔کشمیر میں فوت ہونے والے 4افراد میں سے 2سرینگر، ایک بارہمولہ اور ایک کپوارہ سے تعلق رکھتا ہے۔ سینئر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ فوت ہونے والے 2افراد میں سے ڈلگیٹ سرینگر کا رہنے والا75سالہ معمرشخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکور شخص سی ڈی اسپتال میں فوت ہوگیا ۔کپوارہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ کرالہ پورہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے صدر اسپتال  میں فوت ہوگیا ‘‘۔ بارہمولہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک 70سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ مذکورہ شخص سکمز صورہ میں کئی دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد فوت ہوگیا‘‘۔جموں صوبے میں فوت ہونے والے 3متاثرین میں سے 1ادھمپور، ایک سانبہ اور ایک جموں میں فوت ہوا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ رام نگر ادھمپور تعلق رکھنے والا 75سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’تلاب تلو جموں سے تعلق رکھنے والا 85سالہ معمر شخص کو بعد ازمرگ اسپتال پہنچایا گیا ‘‘۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ شخص کی رپورٹ مرنے کے بعد مثبت آئی ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ کیلھی منڈی سانبہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور 75سالہ معمر شخص کومرنے کے بعد اسپتال پہنچایا گیا  لیکن فوت ہونے والے شخص کی رپورٹ مرنے کے بعد مثبت آئی ہے۔ 

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے72,190معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے18,199سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک52,859اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,132تک پہنچ گئی ،جن میں سے 823کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور309کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس اتوار کو مزید1,365شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے797اور کشمیر صوبے کے 568اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 15,63,309ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  27؍ستمبر2020ء کی شام تک 14,91,119نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک5,68,416افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں15,230اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔18,199  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ51,081اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب4,82,774اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 
 

ہفتے بعد اموات میں کمی |  159اموات میں جموں سرفہرست

پرویز احمد

سرینگر //پچھلے ایک ہفتے تک کورونا وائرس سے روزانہ اوسطًا 20 افراد فوت ہوگئے لیکن اتوار کوپہلی مرتبہ24گھنٹوں کے دوران محض 7 افرا د لقمہ اجل بن گئے۔ روزانہ ہونے والی اموات نے 19ستمبر کو پہلی مرتبہ20کا ہندسہ پار کیا اورمحض 7دنوں کے اندراندر 159افراد فوت ہوگئے جن میں سے 97جموں جبکہ کشمیر میں 62متاثرین فوت ہوگئے۔ 19ستمبر کو 21افرادمیں سے 14جموں اور 7کشمیر، 20ستمبر کو 14میں سے 5کشمیر جبکہ 9جموں،21ستمبر کو  23افراد میں سے 9کشمیر 14جموں،22ستمبر کو 18میں سے 7جموں اور 11کشمیر،23ستمبر کو  20 افراد میں سے4کشمیر 16جموں، 24ستمبر کو 22افراد میں سے 8کشمیر 14جموں ،  25ستمبر کو 21 میں سے10کشمیر جبکہ 11جموں اور 26ستمبر کو  20 میں سے 8کشمیر 12جموں اور27ستمبر کو ایک ہفتے کے بعد 7افراد کورونا وائرس سے فوت ہوئے جن میں سے 4کشمیر جبکہ 3 کا تعلق جموں صوبے میںہے۔
 

تازہ ترین