سوپور کے دو نوجوان 25ستمبر سے لاپتہ

تاریخ    27 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


غلام محمد
سوپور//سوپور کے دونوجوان 25ستمبر سے لاپتہ ہوگئے ہیں ۔پولیس بیان کے مطابق نائیکوپورہ سوپور کے دوشہریوں نے پولیس تھانہ سوپور میں اطلاع دی کہ ان کے بیٹے 20برس کاساحل احمد ملہ ولدشبیراحمد ملہ تعلیم12ویں جماعت  اورتوحیداحمد بٹ عرف عاقب ولدمحمداشرف بٹ 25ستمبررات نوبجے گھر سے لاپتہ ہوگئے ۔اس سلسلے میں کیس درج کرکے عام لوگوں سے ان لڑکوں کو بازیاب کرانے میں تعاون طلب کیا گیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق اس حوالے سے فون نمبرات 596773010, 9596773024, 9596773025 ، ،7006707586. پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ 23ستمبر کوبھی واڈورہ سوپور کے دونوجوان لاپتہ ہوگئے ۔ان نوجوانوں کے گھر والوں نے سوشل میڈیا پراپنے بچوں کو گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے ۔ 
 

تازہ ترین