تازہ ترین

نئی دہلی کا اسلام آباد پر جوابی حملہ | ’’70برسوں میں پاکستان کی واحدکامیابی دہشت گردی ‘‘

تاریخ    27 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر نئی اہلی نے اسلام آباد پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کی 70 برسوںکی واحد کامیابی صرف اور صرف دہشت گردی ہے۔کے این ایس، کے مطابق بھارت نے جمعہ کو پاکستانی وزیر اعظم عمر ان خان کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جموں و کشمیر کا معاملہ اٹھانے پرجوابی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے ایک بار پھر جھوٹ کا اعادہ کیا اور ہندوستان پر ذاتی حملے کیے۔اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے، سفیر ٹی ایس ترومورتی نے کہا کہ70  برسوں میں دہشت گردی پاکستان کا واحد فخر ہے۔اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے، سفیر ٹی ایس ترومورتی نے ٹویٹ کیا،’’پاکستان کے وزیر اعظم کا بیان ایک اور سفارتی زوال ہے۔ ایک اور جھوٹ کا پلندہ، ذاتی حملہ، پاکستان کے اقلیتوں پر مظالم اور سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو چھپانے کی کوشش ہے۔‘‘اقوام متحدہ میں ہندوستان نے سخت الفاظ میں کہا ہے،’ ’مرکز کا زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ جموں و کشمیر میں لائے جانے والے قواعد و ضوابط ہندوستان کے اندرونی معاملات ہیں۔‘‘واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے75 ویں اجلاس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو خطاب میں جموں و کشمیر سمیت ہندوستان کے اندرونی معاملات کا تذکرہ کیا تھا۔ عمران خان نے کہا،’ ’پاکستان ہمیشہ پرامن طریقے سے حل تلاش کرنے کے حق میں رہا ہے۔ اس کے لئے ہندوستان کو 5 اگست 2019 سے پہلے جاری اقدامات پر دوبارہ عمل درآمد کرنا چاہئے اور جموں و کشمیر میں فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی دیگر پامالیوں کا خاتمہ کرنا چاہئے۔‘‘پاکستانی وزیر اعظم کی تقریر کے جواب میںبھارت کی طرف سے کہا گیا،’ ’کشمیر میں اب صرف ایک تنازعہ باقی رہ گیا ہے اور وہ کشمیر کے اس حصے سے ہے ،جو اب بھی پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں ہے، ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تمام علاقوں کو خالی کر دے جو غیر قانونی طور پر اس کے قبضے میں ہیں۔‘‘واضح رہے کہ جب عمران خان کے خطاب میں ہندوستان کا ذکر آیا تو اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے سکریٹری اول میجتو ونیتو جنرل اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے تھے۔