تازہ ترین

اپنی زمہ داریوں سے منہ نہیں موڑیں گے : الطاف بخاری | متعدد سیاسی کارکنان اور ٹریڈ یونین لیڈران اپنی پارٹی میں شامل

تاریخ    27 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// اپنی زمہ داریوں سے کبھی منہ نہ موڑنے کا عہد کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے اپنے لیڈران سے کہا کہ وہ لوگوں تک جائیں اور اُن کے روز مرہ کے مسائل کو حل کرنے میں سہولت کار بنیں۔ضلع بڈگام کے اسمبلی حلقہ خانصاحب سے متعدد ممتاز سیاسی کارکنان کے علاوہ ٹریڈ یونین لیڈران نے ہفتہ کے روز اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن کا خیر مقدم پارٹی سربراہ نے کیا ، اس  موقع پر پارٹی سربراہ الطاف بخار ی نے کہا’’ہمارے نئے ساتھیوں کیلئے پارٹی کی طرف سے پہلا اور اہم پیغام یہ ہے کہ لوگوں تک جائیں اور اُن کے روز مرہ مسائل کو حل کرنے میں سہولت کار بنیں۔ ہم عوامی خدمت کے وعدہ بند ہیں اور ہم جموں وکشمیر کی عوام کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریوں سے کبھی منہ نہیں موڑیں گے‘‘۔ لال چوک سرینگر میں منعقدہ پروگرام کے دوران شوکت احمد گنائی آرگنائزر اربن لوکل باڈئز، پنچایت ایسو سی ایشن جموں وکشمیر، سرپنچ شمس آباد بشیر احمد میر، سرپنچ تالا پورہ مشتاق احمد ڈار، جاوید احمد گنائی ڈچھن، سکھ ناگ سے منظور احمد گنائی اور بی ڈی سی غلام حیدر ڈار نے اپنی درجنوں حمایتوںسمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ دریںاثناء،جیکفڈ سے وابستہ ممتاز ٹریڈ یونین لیڈران جس میں شبیر احمد راجہ، عبدالمجید میر اور بشیر احمد ٹھکر شامل ہیں، بھی اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔اِ ن سبھی کا پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری، سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ نے خیر مقدم کیا۔ پارٹی لیڈران منتظر محی الدین، سعید فاروق اندرابی، غلام محمد میر، شوکت غیور، عرفان نقیب، اعجاز احمد راتھر، مشتاق احمد گنائی اور مظفر ریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔