بصیر خان کا کولگام دورہ | متعدد وفود ملاقی، مسائل حل کرنے کی موقعہ پر ہدایت جاری کی

تاریخ    27 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
کولگام// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے سنیچر کو کولگام کا دورہ کر کے وہاں جاری جن ابھیان پروگرام کے دوران عوام کے مسائل اور مانگوں کی شنوائی کی ۔ اس موقعہ پر درجنوں وفود مشیر سے ملے جن میں میوہ اگانے والوں کی کولگام کی انجمن ، ٹرانسپورٹ انجمن ، مذہبی قاعدین انجمن ، تاجر انجمن ، کولگام ورکنگ جرنلسٹ انجمن اور ڈی ایچ پورہ ، قایمو ، کنڈ ، دیوسر ، اوقاف کمیٹی ، کنڈ کولگام ، فرسل ، یاری پورہ اور دیگر علاقوں سے آئے وفود شامل تھے ۔ جنہوں نے مشیر کو انہیں درپیش مسائل اور مانگوں سے آگاہ کیا ۔ مشیر نے ان وفود کی شکایات اور مانگوں کو بغور سُنا اور کئی ایک مسائل کے فوری حل کیلئے موقعہ پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ۔ اس سے قبل مشیر نے ضلع میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا ۔ جن میں زنگل پورہ میں سیلاب سے بچاؤ حفاظتی باندھ کا بھی معائینہ کیا ۔ اُن کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر مشیر نے زنگل پورہ سیلاب سے بچاؤ حفاظتی باندھ کی بروقت تکمیل کیلئے 50 لاکھ روپے کی رقم کا بھی اعلان کیا ۔ مشیر نے حقِ شہریت ، ای ڈبلیو ایس اور دیگر اسناد بھی تقسیم کیں ۔ اس کے علاوہ زرعی مشنری کے سی سی منظور نامے ، سپورٹس کٹس ، معذورین کیلئے مصنوعی اعضا تقسیم کئے اور 14.35 لاکھ روپے مالیت کی معاوضہ چیکیں منی سیکرٹریٹ کولگام میں جن ابھیان پروگرام کے تحت منعقدہ کیمپ کے دوران تعمیراتی کامگاروں کے لواحقین میں تقسیم کیں ۔ بعد میں مشیر نے بی ڈی سیز ، سرپنچوں اور پنچوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے انہیں اپنے مسائل اور مانگوں سے آگاہ کیا ۔ بی ڈی سی اور پی آر آئی اداروں کے ارکان نے ضلع میں پنچائتی کمپلیکس قائم کرنے کی مانگ کی اور مشیر نے ڈپٹی کمشنر کو پنچائت کمپلیکس کیلئے اراضی کی نشاندہی کرنے کیلئے کہا ۔ 
 
 

تازہ ترین