پونچھ کے 3سیکٹروں میں آر پار شدید گولہ باری | پاکستانی فوج کے2اہلکار ہلاک: ترجمان

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک+ایجنسیز
جموں +مظفر آباد//ہندوپاک کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی اور تنائو کے بیچ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ایک مرتبہ پھرشدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں 2پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے ۔دفاعی ترجمان کے مطابق رواں مہینے پاکستانی فوج نے37مرتبہ جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں کیں، جس کا بھر پور جواب دیاگیا ۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ  بدھ کے روزپاکستان کی افواج نے پونچھ ضلع میںکنٹرول لائن پر3 سیکٹروں میں بھارت کی اگلی چوکیوں کو مارٹر شلنگ کا نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے صبح9بجے بغیر کسی اشتعال کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ کے کیرنی، قصبہ اور شاہپور سیکٹروں میں بھارت کی چوکیوں پر شدید گولہ باری کی۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی افواج نے پاکستانی فائرنگ کا ’’بھر پور اور مناسب‘‘ جواب دیا۔ادھر پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ڈیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں29سالہ سپاہی نورالحسن اور25سالہ سپاہی وسیم علی ہلاک ہوگئے۔پاکستان کا الزام ہے کہ بھارت افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے اور صرف سال 2020 میں بھارتی فوج 2ہزار333 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔
 

تازہ ترین