تازہ ترین

کورونا کی قہرسامانی جاری،مزید 20موت کی آغوش میں

مہلوکین کی مجموعی تعداد 1062، ایک دن میں ریکارڈ 2796صحت یاب

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر // جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 20 متاثرین فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد 1062ہوگئی ہے جن میں سے 269جموں جبکہ 793کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ بدھ کو فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کے 106 اہلکاروں، 7کمسن بچے ، 2ڈاکٹروں اور 62سفر کرنے والوں سمیت مزید 1249افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 67510 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 24848جموں جبکہ 42662کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ 1249 متاثرین میں سے603کشمیر جبکہ 646جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے ہیں۔کشمیر کے 603متاثرین میں سے 199سرینگر، 62بڈگام، 80بارہمولہ، 25پلوامہ، 40اننت ناگ، 41 بانڈی پورہ، 61کپوارہ،4گاندربل، 13کولگام اور8شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے646متاثرین میں سے 230ضلع جموں، 88راجوری، 48ادھمپور، 24کٹھوعہ، 61ڈوڈہ، 39سانبہ، 58پونچھ، 44رام بن، 14ریاسی اور 40کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
 20اموات
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر مزید 20متاثرین کورونا وائرس سے فوت ہوگئے جن میں سے 4کشمیر جبکہ 16جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 4متاثرین میں سے 2بڈگام ، ایک کپوارہ اور ایک پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے۔ بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ فوت ہونے والے 2متاثرین میں ایک یگی پورہ ماگام کا رہنے والا22سالہ نوجوان اورشالنہ چھتر گام سے تعلق رکھنے والی 85سالہ خاتون صدر اسپتال سرینگر میں کورونا وائرس سے فوت ہوگئی‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ 22سالہ نوجوان آنت میں کینسر میں مبتلا تھا لیکن بدھ کو نمونیا سے فوت ہوگیا ‘‘۔پلوامہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ نائرہ سے تعلق رکھنے والا 75سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ دین سر باری برہمنہ جموں سے تعلق رکھنے والا 59سالہ شخص، نگروٹہ سے تعلق رکھنے والا54سالہ شخص،  فلورا ناگبنی سے تعلق رکھنے والا 82سالہ شخص، گوکھا نگر سے تعلق رکھنے والی 70سالہ معمر خاتون رجل نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا 62سالہ شخص، پلوورہ جموں سے تعلق رکھنے والا 55سالہ شخص، اکھنور سے تعلق رکھنے والی 42سالہ خاتون اوروجے پور سانبہ سے تعلق  رکھنے والا66سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان سبھی مریضوں کی موت گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں پوئی ہے‘‘۔

صحتیاب

جموں و کشمیر میں بدھ کو پہلے مرتبہ ایک دن میں ریکارڈ2796مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اسطرح ابتک کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 46530ہوگئی ہے جن میں سے 1578جموں جبکہ 1218کشمیر میں صحتیاب ہوئے ہیں۔  بدھ کو صحتیاب ہونے والے 2796متاثرین میں سے سب سے زیادہ 1096ضلع جموں میں صحتیاب ہوئے جبکہ راجوری میں 48، 200ادھمپور، 60کٹھوعہ، 48ڈوڈہ، 24سانبہ، 24پونچھ،24رام بن، 55ریاسی جبکہ کشمیر میں 26صحتیاب ہوئے ہیں ۔ کشمیر کے 159سرینگر، 91بڈگام، 47بارہمولہ، 66پلوامہ، 436اننت ناگ، 215بانڈی پورہ، 135کپوارہ، 45گاندربل، 22اور2شوپیان سے تعلق رکھتا ہے۔ 
حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے67510معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے19918سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک46,530,اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1062تک پہنچ گئی ،جن میں سے 793کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور269کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس بدھ کو مزید2796شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے1578اور کشمیر صوبے کے 1218اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 1464565ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  23؍ستمبر2020ء کی شام تک 1397055نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک555010افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں14891اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔19918  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ59397اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب459742اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔