تازہ ترین

حکومت کے دعوے زمینی حقائق کے منافی:غلام حسن میر

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


اپنی پارٹی میں شمولیت پر کانگریس بلاک صدرکا خیر مقدم 
سرینگر//اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری متعلق دعوے زمینی حقائق کے منافی ہیں۔ پارٹی صدر دفتر لال چوک سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب میں غلام حسن میر نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں لوگوں کی مشکلات کے تئیں آنکھیں بند کر لی ہیں۔ عوام اور مقامی انتظامیہ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں، لوگ بنیادی سہولیات کے لئے متاثر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جموں وکشمیر میں فوری انتخابات کرائے جائیں تاکہ منتخبہ حکومت ہو جولوگوں کی مشکلات سمجھ سکے اور اُس کو حل کرے۔ اس موقع پر کانگریس بلاک صدر ناربل منشی سجاد احمد نے غلام حسن میر کے علاوہ صوبائی صدر محمد اشرف میر، نائب صدر جگموہن سنگھ رینہ، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، انچارج زونل جڈی بل حلقہ عرفان نقیب اور سید فاروق اندرابی کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔