آشا ورکروں کا پریس کالونی میں احتجاج

مشاہرے میں اضافہ اور مستقلی کی مانگ

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//مشاہرے میں اضافے اور نوکریوں کی مستقلی کو لیکر آشا ورکروں نے بدھ کو پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈس لئے جموں و کشمیر آشا ورکرس یونین نے اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ نوکریوں کی مستقلی کے لئے یہ احتجاج درج کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا’’ہم نوکریوں کی مستقلی کے لئے احتجاج کر رہے ہیں اور جب تک ہمیں مستقل کیا جائے گا تب تک ہمیں لیبر قانون کے مطابق 18 ہزار روپے ماہانہ مشاہراہ ملنا چاہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ آشا ورکرس محکمہ صحت کی ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور انہوںنے لاک ڈاؤن کے دوران بھی بغیر کسی تحفظ کے کام کیا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آشا ورکروں اور آنگن واڑی ورکروںکو مستقل کیا جانا چاہئے اور جب تک ان کو مستقل کیا جائے گا تب تک کم از کم تنخواہ قانون کو لاگو کیا جانا چاہئے۔

تازہ ترین