تازہ ترین

شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں بزرگ شہری ریچھ کے حملے میں زخمی

تاریخ    23 ستمبر 2020 (03 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں بدھ کو ایک65سالہ شہری ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگیا۔
حکام نے زخمی شہری کی شناخت ولی محمد شیخ ولد حبیب اللہ شیخ ساکن ڈولی پورہ تحصیل ویلگام ہندوارہ کے طور کی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ شہری آج صبح اپنے گھر کے باہر تھا جب ریچھ اُس پر حملہ آور ہوا۔
ایس ایچ او ویلگام محمد اسماعیل نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ زخمی شہری کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔